Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کرلیا

جون تک بجلی صارفین سے تقریباً 250 ارب روپے ریکور کیئے جائیں گے، ذرائع
شائع 12 فروری 2023 08:46pm
پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگے گا۔ فوٹو — فائل
پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگے گا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی کے لئے شرائط پر عمل درآمد تیز کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان منظور کرلیا ہے۔

پلان کے تحت جون تک گھریلو صارفین کے لئے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی، مارچ سے برآمدی شعبے اور کسانوں کے لئے 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ سبسڈی ختم ہوگی۔

سرکلرڈیٹ مینجمنٹ پلان کے تحت وفاقی حکومت جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 250 ارب روپے ریکور کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگے گا، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی جب کہ جون تک سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں اضافے سے 73 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4 روپے46 پیسےتک مہنگی ہوگی، فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ 3 روپے21 پیسے فی یونٹ بنے گا جب کہ مارچ میں 69 پیسے، جون میں ایک روپے 64 پیسے اور ستمبر میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے98 پیسے مہنگی ہوگی۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کو جون تک برآمدی شعبے، کسانوں کے لئے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے، برآمد گنندگان کے لئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے51 ارب روپے اور کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

Federal govt

اسلام آباد

electricity

IMF

electricity price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div