Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکی لڑاکا طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں اڑتی پراسرار شے کو مار گرایا

امریکا کے بعد کینیڈا میں بھی پرواز کرتی پراسرار شے نے حکام کو پریشان کردیا
شائع 12 فروری 2023 12:42pm

امریکا کے بعد کینیڈا میں بھی پرواز کرتی پراسرار شے نے حکام کو پریشان کردیا، امریکی لڑاکا طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں اڑتی پراسرار شے کو مار گرایا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شمالی امریکا کی فضائی حدود میں ایک اور پراسرا شے کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ پراسرار شے نے کینیڈا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور اسے کینیڈا کی شمال مغربی حدود میں مارگرایا گیا۔

جسٹن ٹروڈو کے مطابق کینیڈا اورامریکا دونوں ملکوں کے طیارے اس نا معلوم شے کا پتہ لگانے کی کوشش کرتے رہے تاہم امریکی لڑاکا طیارے ایف 22 نے اسے ڈھونڈ نکالا۔

پچھلے ایک ہفتے کے دوران شمالی امریکا میں مار گرائے جانے والی تیسری نامعلوم شے ہے۔

امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے اپنی سمندری حدود میں ایک چینی غبارے کو تباہ کر دیا تھا جبکہ 2 روز قبل جمعے کو الاسکا سے ایک چھوٹی کار کے سائز کی ایک نامعلوم شے کو مار گرایا گیا تھا۔

کینیڈا وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ انہوں نے اس مشتبہ چیز کو گرانے کا حکم دیا تھا اور امریکی صدر جوبائیڈن سے اس حوالے سے بات بھی کی تھی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ کینیڈین فورسز اب اس نامعلوم چیز کے ملبے کو تلاش کر کے اس کا تجزیہ کریں گی۔

اپنے ٹویٹ میں جسٹن ٹروڈو نے نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) کا شکریہ بھی ادا کیا جو امریکا اور کینیڈا کے لئے فضائی دفاع کا کام کرتی ہے اور اس مشن کی قیادت کرتی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس چیز کا سراغ لگایا گیا اور اس کی نگرانی کی گئی جس کے بعد امریکی صدر بائیڈن ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور دونوں جانب کی افواج کی سفارش کے بعد اسے انتہائی احتیاط کے ساتھ ہٹانے کا اختیار دے دیا گیا۔

بیان کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس نامعلوم چیزکی بازیافت کی اہمیت پر تبادلہ خیال بھی کیا تاکہ اس کے اصل مقصد کے بارے میں مزید تعین کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی الاسکا کے اوپر اڑتی کسی ناقابل شناخت شے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارہ مار گرایا تھا۔

Joe Biden

canada

Justin Trudeau

America

Airspace

Mysterious object

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div