Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان سے امدادی سامان ترکیہ روانہ، کمبل اور خیمے شامل

امدادی سامان پی آئی اے کی پرواز پر ترکیہ روانہ کیا گیا
شائع 12 فروری 2023 11:53am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان سے امدادی سامان ترکیہ روانہ کردیا گیا، این ڈی ایم اے کے 4ٹن سے زائد سامان میں کمبل اور خیمےشامل ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 4.7 ٹن لوڈ کی ایک اور امدادی کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سامان میں 1420 کمبل اور 26 موسم سرما کے خیمے شامل ہیں، امدادی سامان پی آئی اے کی پرواز پر ترکیہ روانہ کیا گیا۔

ترکیہ زلزلہ:پمز سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کے ساتھ روانہ

دوسری جانب ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ عوام کی خدمت کے لئے پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم ادویات کے ساتھ روانہ ہو گئی۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم آج شام کے لئے روانہ ہوگی۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا، ٹیمیں متاثرہ عوام کی خدمت کے جزبے سے سرشار ہے۔

پاکستان

earthquake

Syria

NDMA

turkiye

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div