Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا

سپریم کورٹ میں پٹیشن کی واپسی کا فیصلہ وکلا کریں گے، حسن خاور
شائع 10 فروری 2023 11:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہوئیکورٹ کے الیکشن کمیشن کو پنجاب مین 90 روز میں انتخابات کرانے کے حکم کوپاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے رہنماؤں نے خوش آئند قرار دے دیا۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آج جسٹس جواد حسن نے عدلیہ کا مان رکھ لیا، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور آج کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے، البتہ وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکشن پر بات چیت کرے۔

آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حسن خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اداروں کوآئین کے تحت ذمہ داری ادا کرنی اور ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہئے کیونکہ قانون پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں لا قانونیت پھیلے گی۔

حسن خاور کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو شیڈول کا اعلان کردینا چاہئے، الیکشن کمیشن کی جانب کی فنڈزکی کمی خطرناک جواز ہے، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، ایسے بیانات ملک کے لئےاچھے نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےفیصلے پر عمل نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہوگی، خیبرپختونخوامیں بھی انتخابات 90 روزمیں ہونے چاہئیں، آئین بہت واضح ہے کہ 90 دن میں انتخابات ہونے ہیں، اسی لئے مشورہ ہے کہ حکومت کو اب عام انتخابات کی جانب جانا چاہئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا اطلاق پنجاب کی حد تک ہے، لہٰذا کے پی میں الیکشن سے متعلق مشورے کے بعد پشاور ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، البتہ سپریم کورٹ میں پٹیشن کی واپسی کا فیصلہ وکلا کریں گے۔

اس ضمن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی سر بلندی قائم رکھی، اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف دو ماہ رہ گئے ہیں، الیکشن کمیشن کو فوری طور بے یقینی صورتحال کو ختم کرکے انتخابات کا شیڈول جاری کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

pti

ECP

Lahore High Court

PMLQ

Fawad Chaudhary

Hassan Khawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div