Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

وہاب ریاض پنجاب کے نگراں وزیرکھیل نہ بن سکے، تقریب حلف برداری موخر

حلف برداری پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر موخرکی گئی
شائع 10 فروری 2023 01:00pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پرپنجاب کےنگراں وزیرکھیل وہاب ریاض کی تقریب حلف برداری موخرکردی گئی۔

حلف برداری کی تقریب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی کی درخواست پرموخرکی گئی۔

نجم سیٹھی کی درخواست پر نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے وہاب ریاض کی حلف برادری پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کے بعد کرانے پرآمادگی ظاہر کردی۔

وہاب ریاض پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی ٹیم سے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے،افتتاحی میچ ملتان سلطانزاوردفاعی چیمپئن لاہورقلندرز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

cricket

PCB

Wahab Riaz

PSL 8

Najam Sethi

Care taker cabinet Punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div