Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پاکستان ترکیہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، وزیراعظم

لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لئے امدادی سامان روانہ
شائع 10 فروری 2023 11:24am
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 100 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا گیا ہے، ترکیہ کا فوجی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہور سے روانہ ہوا۔

ترکیہ کا فوجی طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے جانے کی گنجائش کا حامل ہے،مجموعی طور پر آج 142 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے۔

مزید برآں 12 ٹن امدادی سامان آج صبح پی آئی اے کے 777 جہاز کے ذریعے لاہور سے ترکیہ پہلے ہی روانہ ہوچکا ہے، 30 ٹن امدادی سامان پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج اسلام آباد سے ترکیہ روانہ ہو گا۔

40 ٹن سامان لےجانے کے لئے دوسرا طیارہ ترکیہ سے کل پہنچے گا جو مزید امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گا۔

امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کےعوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ترکیہ میں 100سالہ تاریخ کا خوفناک زلزلہ آیا، ترکیہ اور شام میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے، لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں ہرطرف ہولناک مناظر ہیں، پاکستان ترکیہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، امید ہے شام کے عوام بھی دلیری سے اس مشکل وقت سے نکلیں گے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی کی ٹیمیں ترکیہ میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، ترکیہ میں اس وقت شدید ترین سردی ہے، پاکستان نےعوام کے لئے ٹینٹ بھجوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 100 ٹن سامان ترکیہ زلزلہ متاثرین کے لئے جائے گا، کمبل کے عطیات دینے پر وزیراعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں، پنجاب سے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی روانہ ہوئی ہیں۔

اسلام آباد

Turkey

earthquake

Syria

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div