Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاک بھارت وزرائے خارجہ اگلے ہفتے ایک ہی میز پر ہوں گے

کانفرنس میں امریکی نائب صدر برطانوی وزیر خارجہ سمیت دیگر عالمی رہنما شریک ہوں گے
شائع 09 فروری 2023 06:55pm
پاک، بھارت وزرائے خارجہ۔ فوٹو — فائل
پاک، بھارت وزرائے خارجہ۔ فوٹو — فائل

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ اگلے ہفتے جرمن شہر میونخ میں ایک ہی میز پر ہوں گے۔

جرمنی میں آئندہ ہفتے میونخ سکیورٹی کانفرنس (ایم ایس سی) 17 سے 19 فروری تک جاری رہے گی جس میں عالمی رہنما اکھٹے ہوں گے۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے بھارتی ہم منصب ڈاکٹر جے شنکر بھی شرکت کریں گے، اس طرح دونوں رہنما ایک ہی میز پر ہوں گے۔

کانفرنس میں امریکی نائب صدر کمالا ہیرس، امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی سممیت دیگر عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

میونخ کے بعد وزیر خارجہ ہنگری اور لیتھونیا بھی جائیں گے، اعلیٰ سطح وفد بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس نے حکومتی نمائندگان کے بجائے ایران اور روسی اپوزیشن رہنماؤں کو سالانہ نشست میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

جرمن سفارتکار اور کانفرنس چیئرمین کرسٹوف ہیوسجن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایم ایس سی سے تین ممالک بشومل روس، شمالی کوریا اور ایران کو خارج کردیا ہے۔

india

Germany

security

Bilawal Bhutto Zardari

Antony Blinken

Munich

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div