Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ترجمان پاک فوج کی آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق افواہوں کی تردید

آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
شائع 09 فروری 2023 06:18pm
آئی ایس پی آر بلڈنگ راولپنڈی۔ فوٹو — فائل
آئی ایس پی آر بلڈنگ راولپنڈی۔ فوٹو — فائل

ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دوران جنرل عاصم منیر پاک، برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے جس میں مسلح افواج کے تعاون پر بات چیت ہوتی ہے، اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے امریکا کے دورے کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

ISPR

COAS

United States

United Kingdom

Army Chief General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div