Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ضمنی انتخابات: چوہدری نثاراور حنیف عباسی نے اپنے بیٹوں کو میدان میں اتار دیا

شیخ رشید، اسد عمر اور حماد اظہر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
شائع 08 فروری 2023 01:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد اور راولپنڈی کے ضمنی انتخابات میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثاراور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے اپنے بیٹوں کو میدان میں اتاردیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی جمع

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے، کچہری میں شدید نعرے بازی بھی کی ۔

شیخ رشید نے این اے 62 اور شیخ راشد شفیق نے این اے 60 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

صداقت علی عباسی کے کاغذات نامزدگی جمع

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری سے تحریک انصاف کے رہنماء صداقت علی عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

اسد عمر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 اسلا آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے این اے 126 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ریٹرننگ آفیسر نے حماد اظہر کو اسکروٹنی کے لئے 10 فروری کی تاریخ دے دی۔

چوہدری نثار کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی جمع

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے فرزند تیمورعلی خان کو میدان میں اتار دیا۔

تیمورعلی خان نے حلقہ این اے 59 راولپنڈی کے لئے آزاد حثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

حنیف عباسی کے بیٹے نے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے فرزند حماس حنیف عباسی بھی کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے۔

حماس حنیف نے این اے 60 اوراین اے 62 سے کاغذات نمزدگی جمع کروائے۔

rawalpindi

PMLN

اسلام آباد

Elections

Hanif Abbasi

Chaudhry Nisar Ali Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div