Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ

امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہے
شائع 08 فروری 2023 11:06am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی 130 ہر کولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لئے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جارہا ہے۔

پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل جاری

دوسری جانب شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں، سامان خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کےلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا۔

پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

ترجمان نے کہا کہ امدادی سامان شام میں تعینات پاکستانی سفیر وصول کریں گے، مزید امدادی سامان براستہ روڈ شام اور ترکیہ کے لئے جلد روانہ کیا جائے گا۔

earthquake

Syria

Pakistan Air Force

turkiye

c 130 plane

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div