Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شام: ملبے تلی دبی بڑی بہن نے 17 گھنٹے تک چھوٹی کو سنبھالے رکھا

حیران کن طور پر دونوں نے ہی ہمت حوصلہ نہ ہارا
شائع 08 فروری 2023 09:32am
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

شام میں قیامت خیززلزلے سے ہونے والی تباہ کن عمارت کے ملبے سے سترہ گھنٹے بعد دو کم عمر بہنوں کو نکال لیا گیا، بڑی بہن نے چھوٹی کی ڈھال بنتے ہوئے اس کے سرکو زخمی ہونے سے بچائے رکھا۔

ترکیہ اورشام میں پیرکی صبح تباہ کن زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی کے مناظرکی تصاویراوردلخراش وڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

ایک وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمارت کے ملنے ملبے تلے دبی شامی بچی نے چھوٹی بہن کے سرکو اپنے ہاتھ پر رکھتے ہوئے اسے سینے سے لگائے رکھا۔

یہ دونوں کم سن بہنیں ایک بڑے بلاک کے نیچے دبی تھیں اورحرکت کرنے سے قاصر تھیں لیکن اس کے باوجود حیران کن طور پر دونوں نے ہی ہمت حوصلہ نہ ہارا اور بڑی بہن باہرنکلنے تک چھوٹی کو بھی تسلی دیتی رہی۔

ان بچیوں تک پہنچنے والی ریسکیو ٹیم نے شامی لڑکی کو باتوں میں مصروف رکھا تاکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک وہ اطمینان سے رہیں۔

ملبے تلے دبی بچی سے ریسکیو اہلکار نے کھلوں سے متعلق پوچھا، اس کا کہنا تھا کہ ۔ ’انکل مجھے یہاں سے نکال لیں، میں ساری عمربھرآپ کی خدمت کروں گی‘۔

دونوں بچیوں کو تقریباً 17 گھنٹے بعد ملبے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شام میں حلب کے جندریس علاقے میں ملبے تلے دبی ایک بچی کو نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ بچی بے ہوش تھی۔

Syria

turkiye

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div