Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

زلزلے کے بعد امداد میں امریکی پابندیوں کے رکاوٹ بننے کا دعویٰ مسترد

امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا رپورٹس کو جھوٹا قرار دیدیا
شائع 08 فروری 2023 09:54am
امدادی رضاکار اور شامی فوجی ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں - تصویر/ روئٹرز
امدادی رضاکار اور شامی فوجی ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں - تصویر/ روئٹرز

امریکی محکمہ خارجہ نے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متعلق شامی حکومت سمیت ان کے حمایت یافتہ ایرانی تنظیموں کے دعوؤں کو رد کردیا۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ غلط میڈیا رپورٹس گردش کررہی ہیں جس میں کہا جارہا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شامیوں کو امریکی پابندیاں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

شامی صدر بشالااسد کے حکومتی نمائندوں سمیت ان کے اتحادی بشمول ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے حامی، یہ دعویٰ کرر ہے ہیں کہ امریکی پابندیاں تباہ شدہ علاقوں تک درکار امداد شامان پہنچانے سے روک رہی ہیں۔

محکمہ خارجہ نے اپنی عربی ٹوئٹراکاؤنٹ سے جاری بیان میں واضح کیا کہ امریکی اور بین الاقوامی پابندیوں سے متاثرہ ملک کو طبی، خوراک اور دیگر امدادی حاصل کرنے کی چھوٹ ہے۔

مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہم شام کی عوام کو ہر قسم کی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور امریکا کسی بھی ملک کو ایسا کرنے سے نہیں روک رہا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پیرکو جاری بیان میں کہا کہ تھا کہ مجھے ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر بہت دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے اور تمام ضروری مدد فراہم کرے۔

Syria

Iran

USA

turkiye

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div