Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

این اے 156 پر ضمنی انتخابات کیلئے شاہ محمود کے کاغذات نامزدگی جمع
شائع 07 فروری 2023 01:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان میں این اے 156 پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

ریٹرنگ آفسر نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ الیکشن نظریات کے لئے لڑ رہا ہوں، کل رات اچانک ایک نیا مراسلہ جاری کیا جاتا ہے، جس کے سامنے میں نے آج پیش ہونا تھا انہیں تبدیل کر دیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں، ہم ان حالات میں میدان میں اتر رہے ہیں، ہم ان کو بے نقاب کرنے کے لیے آئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رول آف لاء کا دفاع صرف عدلیہ کرسکتی ہے، پنجاب میں من پسند تعیناتیاں کی جارہی ہیں، گرفتاریاں ہورہی ہیں، چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ نگراں سیٹ اپ کس طرح کے انتخابات کرانا چاہتا ہے،پاکستان کوعوام کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

نواز، زرداری اور دیگر کے پیسے ملک میں واپس لائے جائیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرم آنی چاہیئے آپ کتنے چھوٹے دل کے لوگ ہیں، 9 ماہ سے کیا ملک میں آئین ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بغیر وارنٹ اٹھا کر غائب کیا جارہا ہے، مجھے صبح 4 بجے بغیر وارنٹ کے اٹھایا گیا، اس وقت بے شرم لوگوں کی حکومت ہے، یہ ملک کا سیاسی اسٹرکچر تباہ کرنے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرسوں 33 فیصد بجلی مہنگی ہورہی ہے، نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر کے پیسے ملک میں واپس لائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن کرائے جائیں، نگراں حکومت نے اپنے اثاثے ہی ڈکلیئر نہیں کیے۔

رواں ہفتے پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے، اس عمر

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ ساز دور سے گزر رہا ہے، اس ہفتے میں پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے، سب نے فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کو کس سمت میں لے جانا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 22 کروڑ لوگ پرانی تنخواہ پر نوکری کرنے کے لئے تیار نہیں، کبھی فواد چوہدری اور کبھی شیخ رشید کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، پرویزالہٰی کے گھر چھاپے مارے جاتے ہیں، پورے نظام کے دن ختم ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذاتی مفاد کی جنگ نہیں لڑرہے، قوم کے لئے لڑرہے ہیں، ہر کسی کو حقیقی آزادی کی جنگ میں حصہ لینا چاہیئے، قوم فیصلہ کرلے تو روکا نہیں جاسکتا، یہ جنگ قوم نے جیت لینی ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

by election

Asad Umer

Fawad Chaudhary

pti leaders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div