Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

پشاور دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم ماسٹر مائنڈ اور غیر ملکی فنڈنگ ایجنسی تک پہنچ گئی

حملے میں استعمال موٹر سائیکل 13 بار بیچی گئی، ذرائع
شائع 07 فروری 2023 12:37am
حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل
حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل

پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ماسٹر مائنڈ، فنڈنگ کرنے والی غیر ملکی ایجنسی تک پہنچ گئی ہے، پولیس لائز مسجد دھماکے کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ بیرون ملک سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ مکرم عرف سربکف ہے، حملے میں 8 افراد نے سہولت کاری کی جب کہ حملے میں استعمال موٹر سائیکل 13 بار بیچی گئی اور تحقیقاتی ٹیم آخری مالک تک پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جس موٹرسائیکل پر خود کش حملہ آوار پولیس لائن تک پہنچے تھے اس کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفتشی ٹیم نے گرفتار شخص کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ گرفتار شخص پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور کچھ عرصے پہلے وہ پولیس لائن مسجد کے تعمیراتی کام میں بھی مزدوری کر چکا ہے۔

دوسری جانب شاور پولیس لائنز دھماکے سے متعلق سی ڈی ٹی ڈی نے اشتہار جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آؤر کے سہولت کار کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے معلومات فراہم پر ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔

CTD

Peshawar Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div