Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی پی ٹی اے کو وکی پیڈیا پر عائد پابندی فور ی ہٹانے کی ہدایت

شہباز شریف نے وکی پیڈیا اور دیگر آن لائن مواد کے معاملے پر 5 رکنی وزارتی کمیٹی بھی قائم کر دی
شائع 06 فروری 2023 10:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو وکی پیڈیا پر عائد کی گئی پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف نے وکی پیڈیا کو ملک میں فوری بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے وکی پیڈیا اور دیگر آن لائن مواد کے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی جس کی صدارت وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق کریں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امین الحق کی زیر سربراہی پانچ رکنی کمیٹی میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر قانون، وزیر مواصلات اور وزیر کامرس شامل ہیں۔

وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 3 رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر وکی پیڈیا بحال کرنےکی ہدایت کی، کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔

دوسری جانب آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پابندیوں کے خلاف ہے، پہلے بھی میں نے وزیراعظم سے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے پر زور دیا تھا۔

امین الحق کا وکی پیڈیا پر پابندی ہٹانے سے متعلق کہنا تھا کہ آپ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کر سکتے ہیں، اسی لئے وکی پیڈیا بحالی پر بھی میں نے وزیراعظم سے عرض کیا، اس کے بعد شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو سفارشات مرتب کرے گی۔

سوشل میڈیا پر وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ لوکل، نیشنل اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے، سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیز منافع کر رہی ہیں، ان سے پہلے بھی ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے متعلق بات کی ہے اور ہم چاہتے ہیں سوشل میڈیا کمپنیز پاکستان میں اپنا دفتر قائم کریں۔

Shehbaz Sharif

Maryam Aurangzeb

wikipedia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div