Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کراچی سے گرفتار

خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے، پرویز الٰہی
شائع 06 فروری 2023 10:01pm
محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کراچی سے حراست میں لے لیا گیا۔

محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے، ایس ایس پی کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔

اس ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ اس لا قانونیت کا فوری نوٹس لیں۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یقین ہے مراد علی شاہ ایسے اقدام روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کرکے کیا کیا پیغام دیا جارہا ہے۔

karachi

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Muhammad Khan Bhatti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div