Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

حکومت امن نہیں دے سکتی تو شہباز شریف کو وزیراعظم رہنےکا جواز نہیں، سراج الحق

حکومت 8 مارچ سے قبل قوم کے سامنے منصوبہ رکھے، امیر جماعت اسلامی
شائع 06 فروری 2023 05:51pm
امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 8 مارچ کو امن مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اے پی ایس کے بعد پولیس لائنز مسجد دھماکا بڑا سانحہ ہے، دہشت گردوں نے نمازیوں کو بھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ٹھیک نہیں، وزیر خارجہ نے دیگر ممالک کے دورے کیے مگر افغانستان نہیں گئے، البتہ ملک میں سیاسی خلفشار سے دہشت گردوں کے لئے مناسب ماحول بنا، بدامنی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 8 مارچ کو امن مارچ کا اعلان کرتی ہے، لہٰذا حکومت 8 تاریخ سے قبل قوم کے سامنے منصوبہ رکھے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے 9 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، موجودہ حکومت کے آنے کے بعد حالات خراب ہوئے اور اگر حکومت امن نہیں دے سکتی تو شہباز شریف کو وزیراعظم رہنےکا جواز نہیں۔

Federal govt

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq

peace march

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div