Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

’یہ نہیں چلے گا‘ 6 چھکے لگنے پر وہاب ریاض اور افتخار میں دلچسپ مکالمہ

پنجاب کے نگراں وزیرکھیل کو افتخار نے 'ٹف ٹائم' دے دیا
شائع 06 فروری 2023 11:38am

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے افتخاراحمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ’یہ نہیں چلے گا‘۔

اتوارکو 27 سال کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نمائشی میچ میں شائقین نےآنے والے پی ایس ایل 8 کی جھلک دیکھ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد کی ٹیم نے بابراعظم الیون پر فتح حاصل کی جبکہ سابق زلمی کپتان وہاب ریاض کو افتخار احمد نے خاصا ’ٹف ٹائم‘ دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت یقینی بنانے کے لیے افتخار نے اننگز کے آخری اوور میں وہاب کو6 چھکے جڑ دیے، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 50 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز بنائے۔

دونوں کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہے جس میں انہیں صورتحال سے حظ اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہاب ریاض کو افتخار کی پہنی ہوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹ پر انگلی رکھتے ہوئے ککہتے سنا جاسکتا ہے، ’نوٹ کرلیں، یہ پرپل(جامنی ) پہنا ہوا ہے نا یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا‘۔

جواب میں افتخارنے بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے جواب دیا، ’ یہ ُٹاپ پر جائے گا’۔

اس کے بعد پنجاب کے نئے وزیر کھیل نے مڈل آرڈر بلے باز کی کاوشوں کو سراہا۔ فاسٹ بالر نے کہا کہ چھ چھکے لگانا بڑی بات ہے لیکن چھ چھکے سہنا بھی حوصلے کا باعث ہے۔

تین وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 47 رنز بھی دیے۔

بعد ازاں میچ کے بعد ٹوئٹر پروہاب ریاض نے کہا کہ وہ اپنی با لنگ سے مایوس ہیں لیکن افتخاراحمد کی بیٹنگ سے خوش ہیں۔

جیت کے لیے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز ہی بناسکی۔

Quetta gladiators

cricket

quetta

peshawar zalmi

Wahab Riaz

iftikhar ahmed

PSL8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div