Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت، اقوام متحدہ اور کشمیری عوام سے کیے وعدوں کی پاسداری کرے، وزیراعظم

جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا اور حل طلب مسائل میں سے ایک ہے، شہباز شریف
شائع 04 فروری 2023 11:25pm
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، اقوام متحدہ اور کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کےعہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس یوم یکجہتی کشمیر پر، ہم کشمیریوں کے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے لئے منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا اور حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 سال سے بھارت نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں کے عوام کو جبر سے دبایا ہوا ہے، قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اور بدترین مظالم کا شکار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پاکستان اور باقی دنیا کے لیے شدید تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، البتہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے آہنی عزم کو کچل سکتا ہے تو وہ غلطی پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے عزم کو متزلزل کر سکتی اور نہ ہی ان کی جائز جدوجہد کو کمزور کر سکتی ہے۔

وزیراعظم نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ بھارت پاکستان، اقوام متحدہ اور سب سے بڑھ کر کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

india

Shehbaz Sharif

Jammu Kashmir

kashmir solidarity day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div