Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کا آغاز، سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

حکومت نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں
شائع 03 فروری 2023 05:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر وفاقی حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، تمام افسران، ان کے اہلخانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بینک کو جمع ہوں گی، اکاؤنٹس کی تفصیلات بینک ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے، سرکاری افسران تفصیلات سال میں 2 مرتبہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

ساری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام بینکس 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات ایف بی آر کو دیں گے، ایف بی آر کی معاونت کے لئے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے جب کہ بینک افسران کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

Federal govt

FBR

IMF

government employees

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div