Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

چین نے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سُپرگائے‘ تخلیق کرلی

چین میں 70 فیصد گائیں بیرون ملک سے خریدی جاتی ہیں
شائع 01 فروری 2023 03:19pm
تصویر بشکریہ: گلوبل ٹائمز
تصویر بشکریہ: گلوبل ٹائمز

دنیا کی معیشت کے بڑے حصے پرحکمرانی کرنے والے چین کی ہمہ جہتی واقعی قابل رشک ہے، اپنے ملک میں 70 فیصد سے زائد گائیں بیرون ملک سے خریدنے کا توڑ بھی نکال لیا۔

چین کے ماہرین حیاتیات نے پہلی باربہت زیادہ مقدارمیں دودھ دینے والی ہولسٹین گائے کی کلوننگ کی ہے، یہ گائے سالانہ 18 ٹن دودھ مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گلوبل ٹائمزکے مطابق نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچراینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے کان کے ٹشوکا استعمال کرتے ہوئےسومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفرکے ذریعے 3 بچھڑوں کی کلوننگ کی۔

ریسرچ ٹیم کی سربراہی کرنے والے جن یاپنگ کے مطابق چین میں مویشیوں کی تعداد بڑھانے کے لیےکیا جانےوالا یہ تجربہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چین میں 70 فیصد گائیں بیرون ملک سے خریدی جاتی ہیں۔

جن یاپنگ کا کہنا تھاکہ ، ’ہم 2 سے 3 سال کے عرصے میں ایک ہزار سے زائد سپرگائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو بیرون ملک سےجانوروں کی سپلائی پرچین کے انحصارکے حل میں مضبوط بنیاد ثابت ہوں گی‘۔

اس سے قبل حالیہ برسوں میں چین کے سائنسدانوں نے گھوڑے، بلیوں، کتوں سمیت دیگرجانوروں کی کلوننگ کے متعدد کامیاب تجربات کیے ہیں۔

china

Super Cow

18 tons of Milk

Cloning

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div