Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارتی گلوکار کیلاش کھیر پر کنسرٹ کے دوران حملہ

تماشائیوں کا مطالبہ تھا کہ کیلاش کھیر صرف کناڈا زبان میں ہی گلوکاری کریں
شائع 01 فروری 2023 12:31am

بھارتی معروف گلوکار کیلاش کھیر پر بھارتی ریاست کرناٹک میں کنسرٹ کے دوران بوتلوں سے حملہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار کیلاش کھیر کرناٹک کے علاقے ہمپی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے کہ کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار کی جانب بوتل پھینکی گئی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا کہ گلوکار پر حملہ کناڈا زبان کے بجائے ہندی زبان میں عاطف اسلم کا گانا “ تو جانے نہ “ سمیت دیگر گانوں پر پرفارم کرنے کی وجہ سے کیا گیا۔

تماشائیوں کا مطالبہ تھا کہ کیلاش کھیر صرف کناڈا زبان میں ہی گلوکاری کریں، کرناٹک میں ہونیوالے اس کنسرٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد بھارتی گلوکار کو سننے کیلئے موجود تھی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیلاش کھیر پر پرفارمنس کے دوران پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں تاہم گلوکار نے تماشائیوں کی اس حرکت کو نظر انداز کرتے ہوئے گانا جاری رکھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے کیلاش کھیر پر حملہ کرنے والےشخص کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔پولیس نے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Kailash Kher

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div