Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قمیت میں کمی کی منظوری دی گئی
شائع 31 جنوری 2023 11:44am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر ہے کہ نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قمیت میں 10 روپے 80 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے، جس سے صارفین کو 12 ارب 71 کروڑ سے زائد کا ریلف ملے گا۔

کے الیکٹرک صارفین کو یہ ریلیف فروری کے مہینے میں دیا جائے گا جبکہ صنعتی صارفین لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا تھارٹی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 80 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

دوسری جانب بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

nepra

electricity price

K-Electric

Fuel adjustment charges

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div