Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اماراتی صدر کا دورہ اسلام آباد ملتوی

موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارے کو اڑان کی اجازت نہ مل سکی، ذرائع
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2023 12:23pm
تصویر/ ریڈیو پاکستان
تصویر/ ریڈیو پاکستان

صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث جہاز کوفضائی کلیرنس نہیں مل رہی صدر یواے ای نے 10 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان کا طیارہ بہاولپورسے صبح ساڑھےسات بجے سے پرواز کا منتظرتھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی اجازت نہیں مل سکی۔

مزید بتایا کہ اماراتی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ کرکے دورہ منسوخی پرافسوس کا اظہارکیا، تو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر متحدہ عرب امارات کی سلامتی وحفاظت زیادہ عزیز ہے موسم کی شدت میں پروازکا خطرہ نہیں لے سکتے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ صدر یو اے ای کے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان دوبارہ کیا جائے گا۔

اس موقع پراسلام آباد میں آج عام تعطیل اعلان کرنے کے ساتھ ہی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس، ٹریفک ایڈوائزری

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق آج شہر میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے باعث عام تعطیل ہے، جس کے پیش نظر ریڈ زون، آئی ایس بی ایکسپریس وے اور اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورایمرجنسی کی صورت میں متبادل راستے استعمال کریں۔

اماراتی صدر کی اسلام آباد آمد پر JF-17 طیاروں کے ذریعے پی اے ایف نور خان ایئر بیس لے جایا جائے گا جہاں معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

واضح رہے شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے، جہاں شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔

UAE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div