Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35،35 روپے اضافے کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق بھی 11 بجے سے ہو گیا
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2023 12:04pm

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق بھی 11 بجے سے ہو گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، پیٹرول میں 50 روپے تک اضافے کی خبریں سامنے آ رہی تھی، جس میں کوئی حقیقیت نہیں، ذخیرہ اندوزی کے باعث پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق بھی 11بجے سے ہو گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت262روپے 80پیسے،پیٹرول کی نئی قیمت 249روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت187روپے اور کیروسن آئل کی نئی قیمت199روپے83پیسےفی لیٹرمقرر کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ 4مہینوں میں یکم اکتوبر سے لے کر 29 جنوری تک ایک بار بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نہیں بڑھایا گیا۔

وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں اوگرا کے ساتھ اس بات کا تعین کیا گیا کہ قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک میں پیڑولیم مصنوات وافر موجود ہیں، ملک میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔

ابھی تو شروعات ہیں، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بڑھائیں گے ابھی تو شروعات ہیں آئی ایم ایف ان سے گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کرائے گا اور مہنگائی کا ایک ریلہ آئے گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف تو اپنی شرائط منوائے گا اور شرائط باقی معیشت کا بیڑہ غرق کردیتی ہیں، مہنگائی تو کم نہیں ہوگی لیکن ڈیفالٹ کا رسک کم ہوجائے گا ہمیں چاہئے کہ برآمدات بڑھائیں اور آئی ایم ایف کسی ملک کا حل نہیں ہے۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم باربار آئی ایم ایف کے پاس اس لئے جاتے ہیں کہ سخت فیصلے نہیں لیتے، ہم ایکسپورٹ بڑھارہے تھے، ریونیو بھی 30 فیصد بڑھ گیا تھا یہ ہماری ڈگر پر چلتے رہتے تو حالات ایسے نہ رہتے۔ مزید کہا کہ یہ پھنس گئے ہیں، یہ تیاری کر کے نہیں آئے تھے معیشت کو چلانا ان کا مقصد ہی نہیں تھا اب تو برآمدات اور کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

Ishaq Dar

petrol price

pakistan economy

Petroleum Levy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div