Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

بلوچستان میں بارش اور برفباری، درجہ حرارت منفی 11 تک گرگیا

کراچی میں ہلکی بوندا باندی اور سردی کی شدت میں کمی کا امکان
شائع 29 جنوری 2023 10:52am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، کراچی میں ہلکی بوندا باندی اور سردی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں چندمقامات پرموسلادھاربارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے صوبے کوئٹہ میں گزشتہ رات سے ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،اس کے علاوہ زیارت، ژوب،بارکھان،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع موسم سرد اور خشک رہے گا۔

سب زیا دہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں کم سے کم منفی 04، زیارت میں کم سے کم منفی 03 اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بارکھان اور سبی میں کم سے کم 03، تربت میں کم سے کم 10جبکہ پنجگورمیں درجہ حرارت منفی صفرڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اوڑمارہ میں05، گوادرمیں 10، جیونی میں11، پسنی میں09، دالبندین میں منفی01، نوکنڈی میں منفی 04، خضدارمیں صفر اور لسبیلہ میں درجہ حرارت 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

شہر قائد کا موسم آج خشک اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد کا موسم آج خشک اورسردرہےگا جبکہ شہر کا مطلع صاف اوردوپہر تک ابر آلودہونےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوامیں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے،شمال مشرقی سمت سے5ناٹیکل مائل کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی بوندا باندی اور سردی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں فضائی آلودگی بھی برقرارہے، کراچی آج پاکستان کے آلودہ شہروں میں پانچویں نمبرپر آگیا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست کراچی کا 11واں نمبر ہے جبکہ فضامیں آلودگی کے ذرات کی تعداد 150 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

چترال میں وادی کیلاش اور گردونواح میں برفباری جاری

ادھر چترال میں وادی کیلاش اور گردونواح میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اپرچترال کےبیشتر علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے۔

برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، برفباری سے سڑکیں بند ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

Cold Weather

بلوچستان

karachi

Met Office

Rain

snowfall

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div