Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لسبیلہ میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 41 افراد جاں بحق

لاشیں جل جانے کی وجہ سے شناخت نہیں ہو پارہی، اسسٹنٹ کمشنر بیلہ
شائع 30 جنوری 2023 03:24pm
بس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، لنگڑا کے مقام پرحادثہ پیش آیا - تصویر/ اے ایف پی
بس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، لنگڑا کے مقام پرحادثہ پیش آیا - تصویر/ اے ایف پی
حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے، پولیس - تصویر/ ایدھی ذرائع
حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے، پولیس - تصویر/ ایدھی ذرائع
کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
ریسکیو اہلکار ملبے سے لاشیں نکال رہے ہیں اسکرین گریب/ آج نیوز
ریسکیو اہلکار ملبے سے لاشیں نکال رہے ہیں اسکرین گریب/ آج نیوز
کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں کوچ کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی نے کہا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگی ہے، کوچ الملت کمپنی کی ہے جو کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 38 لاشوں کو حب سے کراچی کے لئے روانہ کردیا گیا ہے، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی سردخانے منتقل کیا جائے گا

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کا بیان

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے کہا کہ لاشیں جل جانے کی وجہ سے شناخت نہیں ہو پارہی، لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا، کراچی میں ڈی این اے سیمپل ہوں گے، بس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، لنگڑا کے مقام پرحادثہ پیش آیا، زخمی افراد کو کراچی ریفر کردیا گیا، جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی اور آگ بجھنے کے بعد گاڑی سے مزید لاشیں نکال لی گئیں ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا۔

کوچ کو حادثہ رات سوا 2 بجے کے قریب پیش آیا، ایدھی انچارج

انچارج ایدھی فاؤنڈیشن ڈاکٹر حکیم لاسی نے کہا کہ مسافر کوچ میں 45 سے زائد افراد سوار تھے کوچ کو حادثہ سوا 2 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ حادثے کے مقام کے قریب ایک ہوٹل کے مالک نے اطلاع دی، تو ریکسیو آپریشن 3 بجے کے قریب شروع کیا گیا۔

مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ ، مذمتی بیانات

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بیلا کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک اور ان مرحومین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، واقعے کی فوری اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں،ایسے واقعات نظر انداز نہ کئے جائیں۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوچ کے المناک حادثے پر بے انتہا رنجیدہ ہوں، جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات کے لئے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بلوچستان

Road Accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div