Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آصف زرداری پر قتل کی سازش الزام، پیپلز پارٹی کا عدالت جانے کا اعلان

عمران خان بیان واپس نہیں لیں گے، توپیپلزپارٹی معاملہ کورٹ میں لے جائے گی، پی پی رہنما
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2023 03:01pm
اسکرین گریب - فیس بک
اسکرین گریب - فیس بک

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے آصف ذرداری پرلگائے جانے والے الزامات کی مکمل تحقیقات کرنے کے ساتھ ہی معاملے میں ملوث فرد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابر اور نیئر بخاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس دوران سینئررہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جب بھی مشکل میں ہوتے ہیں تو سنسنی پھیلاتے ہیں اور الزامات لگاتے ہیں کبھی عالمی تو کبھی مقامی سازشوں کا پلندہ چھوڑا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان ایک فاشسٹ سیاستدان ہے انہوں نے ہماری قیادت پر الزام لگایا عمران خان بنیادی طور پر لڑائی اور اپنی سکڑتی سیاست کیلئے راستے چاہتا ہے۔

عمران خان کے آصف ذرداری پرلگائے جانے والے الزامات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور معاملے میں ملوث فرد کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر عمران خان قصور وار ہیں، تو اس کے خلاف کارروائی ہو، عدلیہ سے گزارش کرتا ہوں معاملے کی تفتیش کی جائے، سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کل بڑی بحث ہوئی کہ سیکیورٹی ہٹا دی، وہ اسلام آباد کے گھر میں رہتے نہیں، مزید کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی فیملیز کو دھمکیاں دیں، ہم نے عمران کو گرفتار کرنا ہوتا، تو وہ کب کے گرفتار ہوچکے ہوتے، اب انہوں نے گھر کے باہر سیاسی کارکن لاکر بٹھا دیئے ہیں اگر قانون کو کوئی مطلوب ہے تو آپ لڑائی کرانا چاہتے ہو۔

پیپلزپارٹی رہنما نیئر بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ عمران خان ہمیشہ قلابازیاں کھاتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ایک ویڈیو بیرون ملک بھیجی، عمران نے کہا ویڈیو میں چار لوگوں کے نام لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی کردار کے لحاظ سے مر چکے ہیں اور ہم عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج رہے ہیں اور اگر اپنا بیان واپس نہیں لیں گے، توپیپلزپارٹی معاملہ کورٹ میں لے جائے گی۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان خود طالبان خان ہیں مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کا دماغ چل گیا ہے حکومت جانے سے ان کے ساتھ یہ ہوا ہے بدقسمتی ہے کہ ایک سابق وزیراعظم کا دماغ چل گیا ہے۔

Asif Ali Zardari

imran khan

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div