Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

بھارتی فضائیہ کے مہنگے ترین جنگی طیاروں میں 2 تباہ

سخوئی 30 اور میراج 2000 طیارے مورینا کے قریب گر کر تباہ ہوئے
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2023 12:09pm

بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہفتہ کو دو علیحدہ واقعات میں گر کر تباہ ہو گئے۔

دونوں طیارے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے مورینا میں گر کر تباہ ہوئے۔

بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ “ سخوئی 30 اور میراج 2000 طیارے مورینا کے قریب گر کر تباہ ہو گئے ہیں، حادثے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔“

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ، ”دو طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئر بیس سے پرواز کی تھی جہاں ایک مشق جاری تھی۔“

مورینا کے کلکٹر کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 5.30 بجے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹوں کو سخوئی 30 سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مورینا کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) انکت استھانہ نے کہا، ”پائلٹوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور پولیس اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ پائلٹس کو چوٹیں آئی ہیں اور وہ محفوظ ہیں۔“

Indian Air Force

Mirage 2000

Sukhoi 30

Madhya Pradesh

Jet Crashed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div