Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نیب کا علی امین گنڈا پور اور ان کے اہلِ خانہ کیخلاف چھان بین کا آغاز

ڈی سی ڈی آئی خان نے نیب کو تاحال کوئی ریکارڈ جمع نہیں کروایا، ذرائع
شائع 27 جنوری 2023 05:05pm
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور۔ فوٹو — فائل

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کے خلاف چھان بین کا آغاز کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کو مراسلہ ارسال کرکے ڈی سی سے علی آمین گنڈا پور کی پراپرٹی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ڈپٹی کمشنر سے علی امین گندا پور کے والدین، بہن بھائی اور ان کے بچوں کی تفصیلات بھی کی ہیں۔

نیب کی جانب سے ڈی سی کو بھیجے گئے مراسلے میں جائیداد کی تمام تفصیلات طلب کرنے کی ہددایت کی گئی ہے تاہم ڈی سی ڈی آئی خان نے نیب کو تاحال کوئی ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔

pti

NAB

peshawar

Ali Amin Gandapur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div