Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس بُلالی

50 پولیس اہلکارسیکیورٹی پرتعینات تھے
شائع 27 جنوری 2023 03:35pm
سیکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلانےپرتحریک انصاف کا احتجاج - تصویر/ فائل
سیکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلانےپرتحریک انصاف کا احتجاج - تصویر/ فائل

خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار واپس بلا لیے.

ان اہلکاروں کو آزادی مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پرفائرنگ کے بعد لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر تعینات کیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی واپس بلانے کے اقدام پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے تحفظات کااظہار کیا جارہا ہے۔

عمران خان پرحملے کے بعد ان کی رہائشگاہ کے باہر 50پولیس اہلکار سیکیورٹی پرتعینات کیے گئے تھے ۔

imran khan

KPK Government

care taker cabinet kpk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div