Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شاہ رخ کی ’پٹھان‘کے دھوکے میں مودی جی کے کارناموں کا پردہ فاش

بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی بھارت کے کسی کام نہ آئی
شائع 26 جنوری 2023 11:11am

بھارتی وزیراعظم کی مسلمان دشمنی سے پردہ اٹھانے والی دستاویزی فلم پرپابندی کسی کام نہ آئی، کسی دور اندیش نے بھارتی شہریوں کوبی بی سی کی دستاویزی فلم شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ریپر میں دکھا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی دستاویزی فلم ’انڈیا: دی مودی کوئسچین (India: The Modi Question) میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو گجرات فسادارکا ذمہ دارقرار دیا ہے۔

دستاویزی فلم میں بی بی سی نے نریندر مودی اور ملک کی مسلم اقلیت کے درمیان کشیدگی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ تشدد میں مودی کے کردار کے بارے میں ”تحقیقاتی دعوؤں“ کو مدنظر رکھا ہے۔ دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم کی پہلی قسط 17 جنوری کو بی بی سی ٹو پر نشر کی گئی۔ یہ دراصل برطانوی کی حکومت کی ایک رپورٹ ہے جسےاب تک کبھی شائع یا ظاہر نہیں کیا گیا تھا لیکن اب تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔

اس فلم کی ریلیز کے بعد بھارت میں اسے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے بی بی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بی بی سی ٹو پردکھائی جانے والی یہ دستاویزی فلم فی الحال بھارت میں دیکھنے کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

تاہم اب پٹھان کے لیبل کے ساتھ مودی کے کارنامے دکھانے کی یہ دلچسپ اطلاع ابھیشک نامی صحافی نے اپنی ٹویٹ میں دی۔

ابھیشک کے مطابق، ’کسی نے بی بی سی کی دستاویزی فلم ٹیلی گرام، ڈرائیو اورایم ڈِسک پر پٹھان فل ایچ ڈی کے نام سے اپ لوڈ کی ہے۔ جو لوگ پٹھان کی پائریٹڈ کاپی تلاش کررہے ہیں اب ان کی تلاش بی بی سی کی دستاویزی فلم پرختم ہوگی‘۔

صحافی نے اس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں یہ کارنامہ کس کا ہے۔

واضح رہے کہ فروری اور مارچ 2002 میں ہونے والے گجرات فسادات میں ایک ہزار سے زائد لوگ مارے گئے تھے، اس کا آغاز 27 فروری 2002 کو گودھرا میں کار سیوکوں (مذہبی رضاکار) کو لے جانے والی ٹرین جلانے کے بعد ہوا تھا جس میں 59 افراد ہلاک ہوئے۔ 2005 میں بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ بعد ازاں پھوٹنے والے فسادات کے نتیجے میں 790 مسلمان اور 254 ہندو مارے گئے، 223 مزید افراد لاپتہ اور 2500 زخمی ہوئے۔

بی بی سی کی ویب سائٹ پر واقعہ کی تفصیل میں کہا گیا ہےکہ، “ نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ بھارتی مسلم آبادی کی جانب سے ان کی حکومت کے رویے کے بارے میں مسلسل الزامات کی زد میں ہے۔ یہ سیریز ان الزامات کے پیچھے سچائی کی چھان بین کرتی ہے اورجب وہاں کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت کی بات آتی ہے تو مودی کی سیاست کے بارے میں جاننے کے لیے اُن کی پس پردہ کہانی کا جائزہ لیتی ہے۔“

BBC

pathan

India Slams BBC

India: The Modi Question

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div