Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی بن سکتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں
شائع 26 جنوری 2023 08:49am
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریت ہمارے لئے یوم سیاہ ہے، دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس نے بھارت کے یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے خود کو جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے ہر وہ قربانی دی جس کا تصور کرنا ممکن نہیں ہے، تحریک آزادی کشمیر کے لئے کشمیریوں نے اپنی تیسری نسل قربان کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے اپنے ہی کیے وعدے سے مکر رہا ہے، کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی بن سکتا ہے، کشمیری خود کو پاکستانی سمجھتے ہیں اور تکمیل پاکستان کی مسلسل جنگ لڑ رہے ہیں ۔

سردارتنویرالیاس نے کہا کہ ہندوستان کا مکروہ اور انسانیت کا قاتل چہرہ دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوا ہے، بھارت نے کشمیر سمیت کئی ریاستوں پر غاصبانہ قبصہ کر رکھا ہے۔

azad kashmir

india

black day

Sardar Tanveer Ilyas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div