Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

یورپ والے موبائل فون پر وقت ضائع کرنے سے تائب ہونے لگے

سوشل میڈیا سے دوری پیج ویوز میں زبردست کمی کا باعث بننے لگی۔
شائع 25 جنوری 2023 08:00pm

گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے ڈیٹا کے مطابق یورپ کے لوگ موبائل فون پر وقت ضائع کرنے سے پرہیز کرتے نظر آئے۔ 2022 میں مشرق وسطیٰ میں موبائل فون کے استعمال میں صرف کئے جانے والے وقت میں اضافہ ہوا، جنوب مشرقی ایشیا میں موبائل صارفین میں اضافہ ہوا اور پوری دنیا میں سوشل نیٹ ورکس سے پیج ویوز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مشرق وسطیٰ، افریقہ اور وسطی/مشرقی یورپ میں اینگیجمنٹ سب سے زیادہ

چارٹ بیٹ کی تحقیق کے مطابق مشرق وسطیٰ کے قارئین مسلسل دوسری سہ ماہی میں 44.6 سیکنڈ کے اوسط انگیجمنٹ ٹائم کے ساتھ سب سے زیادہ متحڑ صارفین رہے۔ افریقہ اور وسطی/مشرقی یورپ 34.9 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

انگیجمنٹ میں سب سے نمایاں کمی جنوب مشرقی ایشیا میں ہوئی، جہاں اوسط انگیجمنٹ ٹائم 31.2 سے 26.3 سیکنڈ تک گر گیا۔

موبائل پیج ویوز سال کے آخر تک بلند رہے

جنوب مشرقی ایشیا میں موبائل صارفین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور اس خطے میں موبائل سے آنے والے تمام پیج ویوز کا حصہ 86 فیصد ہے۔

افریقہ 84 فیصدموبائل پیج ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جو دوسری سہ ماہی میں 83 فیصد سے زیادہ رہی۔

جب کہ زیادہ تر علاقوں میں موبائل ڈیوائسز سے آںے والے پیج ویوز میں اضافہ ہوا ہے۔

وسطی/مشرقی یورپ، جنوبی یورپ اور شمالی یورپ میں سے ہر ایک نے پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں ان کے موبائل ٹریفک میں 1 سے 2فیصد کمی دیکھی۔

وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا کے سرچ ٹریفک میں کمی

وسطی ایشیا میں پیج ویوز کا 42 فیصد چوتھی سہ ماہی میں سرچز سے آیا، جو دوسری سہ ماہی میں 47 فیصد سے کم تھا۔

جنوب مشرقی ایشیا میں بھی سرچ پیج ویوز میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جو کہ 41 فیصد سے گر کر 33 فیصد ہو گئی۔

دنیا بھر میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کے بعد پیج ویوز

افریقہ میں سماجی پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والے پیج ویوز اضافہ جاری ہے، لیکن تیسری سے چوتھی سہ ماہی تک یہ اضافہ 25 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد ہو گیا۔

وسطی/مشرقی یورپ اور شمالی امریکہ 17 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر رہا۔

دونوں کے سماجی پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والے پیج ویوز تیسری سہ ماہی میں 20 فیصد تک گر گئے۔

جنوبی یورپ واحد خطہ تھا جس میں کمی نہیں دیکھی گئی اور یہ 12 فیصد پر برقرار رہا۔

شمالی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں لوئل پیج ویوز میں اضافہ

لگاتار تیسری سہ ماہی میں وسطی/مشرقی یورپ نے دیکھا کہ اس کے کم از کم نصف پیج ویوز لوئل وزٹرز (وفادار قارئین) سے آئے ہیں۔ شمالی یورپ 46 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔

حالانکہ زیادہ تر خطوں میں کمی یا کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی، لیکن شمالی امریکہ نے اپنے لوئل پیج ویوز کا فیصد بڑھا کر 38 اور جنوب مشرقی ایشیا نے 27 فیصد سے بڑھ کر 37 فیصد تک کرلیا۔

Mobile audience

Average Engaged Time

Mobile pageviews

Search traffic

Search pageviews

loyal pageviews

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div