Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی سے مزید 43 پی ٹی آئی اراکین ڈی نوٹیفائی، باقی کتنے رہ گئے

43 قومی اسمبلی ممبران کی سیٹیں خالی قرار دے دیں گئیں
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 12:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 43 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کیشن کو 22 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سمری موصول ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 22 جنرل نشستوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ 21 مخصوص نشستوں کو بھی خالی قرار دے دیا، مخصوص نشستوں میں 17 خواتین اور 4 اقلیت سیٹیں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں ریاض فتیانہ اورسردارطارق حسین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نوشین حامد، جواد حسین، صائمہ ندیم ، تاشفین صفدر اور صوبیہ کمال خان ، منزہ حسن، ظلہ ہما، رخسانہ نوید اور سردار محمد خان لغاری بھی شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 43 ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوا یے گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔

قومی اسمبلی میں اب پی ٹی آئی کے کتنے اراکین موجود ہیں ؟

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 27 اراکین موجود ہیں، جن میں منحرک اراکین کی تعداد 21 ہے جبکہ 6 اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور نہیں ہوئے۔

پرنس نوازالائی، ناصر موسی زئی اور غلام محمد لالی کا استعفی قبول نہیں ہوا جبکہ غلام بی بی بھروانہ طالب نکئی اورصالح محمد بھی رکن اسمبلی ہیں ۔

ECP

اسلام آباد

PTI MNA

denotify

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div