Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اسلام آباد لے جانے کی اجازت

پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکر عدالت سے روانہ
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 01:49pm
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر

لاہور کی کینٹ کچہری نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی۔

پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پر اب سے کچھ دیرقبل عدالت نے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس بتائےمجھے کیوں گرفتار کیا گیا؟ انہوں نے ایف آئی آر پڑھوانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر لگتا ہے گینگ وار ہونے والی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی درخواست نمٹانے کے بعد پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکرعدالت سے روانہ ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نےعدالت میں کہا کہ فواد چوہدری کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے وہاں سے فیصلہ آنے کے بعد ہی عدالت کوئی فیصلہ سنائے۔

وکیل نے فواد چوہدری کےدونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی لگانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ عدالت سے فواد چوہدری کا میڈیکل کروانے کی بھی درخواست کی گئی۔

فواد چوہدری کے وکیل منیر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام بار ایسوسی ایشن کی متفقہ قرارداد ہے کہ وکیل کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائیگی۔ فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھلوانے کا فیصلہ کیا جائے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے مقدمات سے نہیں گھبراتے، نیلسن منڈیلا جیسے عظیم لیڈرکے خلاف بھی ایسے مقدمات درج کیے گئے۔

فواد چودری کو علی الصبح لاہورسے حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کچھ دیر قبل اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج سے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ فواد چوہدری کو کینٹ کچہری کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ ردعمل اور تصادم سے بچنے کے لیے کینٹ کچہری کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیومیں بتایا گیا ہے کہ ، ’ فواد چوہدری کو درجنوں پولیس, CTD اور نامعلوم گاڑیوں کے حصار میں کینٹ کچہری کی طرف روانہ کر دیا گیا“-

راہداری ریمانڈ لینے کے بعد فوادچوہدری کو کینٹ کچہری سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

بذریعہ روڈ لاہور تا اسلام آباد 5 گھنٹے کا سفرہے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ کوہسار میں پیش کیے جانے کے بعد باضابطہ گرفتاری ڈالی جائے گی، ڈیوٹی مجسٹریٹ کے موجود ہونے کی صورت میں انہیں آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد کہاں رکھا گیا، حماد اظہرنے لائیولوکیشن شیئرکردی

بصورت دیگرفواد چوہدری کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے پر فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

مقدمے کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے اشتعال انگیز تقریر کی اور کہا کہ، ”الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہے، الیکشن کمشنر کلرک کی طرح سائن کردیتا ہے، آپ کا پیچھا سزا دلوانے تک کریں گے، پاکستان کے عوام اس ظلم کو معاف نہیں کریں گے“۔

متن میں مزیددرج ہے کہ ، ”الیکشن کمشنر، دیگر ممبران اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا دھماکایا گیا، ریاست کے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو اس لئے ڈرایا گیا تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں۔“

pti

fawad chaudhry

Fawad Chaudhry arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div