Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

امام مسئلہ یہ ہے کہ تم سے شادی کون کرنا چاہتا ہے؟

شان مسعود اور حارث رؤف کی شادی کے بعد شاداب خان نے بھی نکاح کرلیا ہے
شائع 24 جنوری 2023 08:58pm

پاکستان کرکٹ ٹیم میں شادی کا سیزن جاری ہے ایسے میں شاداب خان کے نکاح کے بعد اوپنرامام الحق نے سوشل میڈیا پر کلاہ پہنے تصویر شیئر کردی۔

قومی کرکٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک دکان میں دولہا کے لیے تیار کردہ کلہ پہنے نظر آتےہیں۔

اس موقع پر امام الحق نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے یہ لباس کسی کی شادی میں شرکت کے لیے پہنا ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کو ٹیگ کرتے اور تصویر بنانے والے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب ہمیں بھی سوچنا پڑے گا۔

پوسٹ پر شاداب خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مسئلہ یہ نہیں کہ تم شادی کرنا چاہتے ہوں مسئلہ یہ ہے کہ تم سے شادی کون کرنا چاہتا ہے ؟

کرکٹر فواد عالم نے اس پوسٹ پر دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’اِمی ڈرامے نہ کرو، سچ بتادو تم اپنے وارڈ روب کی سلیکشن کیلئے گئے تھے ناں‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں شان مسعود اور حارث رؤف کی شادی کے بعد شاداب خان نے بھی نکاح کرلیا ہے جبکہ چار فروری کو شاہین شاہ آفریدی کا نکاح بھی طے ہے۔

imam ul haq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div