Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

گالم گلوچ کی سیاست پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی، شاہد خاقان عباسی

سیاست میں بہتری کے لئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، رہنما ن لیگ
شائع 22 جنوری 2023 11:39am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کی سیاست پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کے بارے میں گفتگو ہوئی،عوام کے مسائل ایک طرف رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے، سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے کا نام ہے،ایسی سیاست پاکستان کےمسائل حل نہیں کرسکتی، سیاست میں بہتری کے لئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشکل فیصلے کر کے ملک کو استحکام دینا ہوگا، ملک میں سیاسی طور پر استحکام لانا ہے، بلوچستان کا مسئلہ غیر نمائندہ لوگ ہیں، یہ حال پورے ملک کا ہے ، غیرنمائندہ لوگ خرابی کی بنیادی جڑ ہیں، لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل بھی آئین میں ہے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل ڈائیلاگ میں ہے، ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری کے لئے ٹروتھ کمیشن بنادیں، بلوچستان کی گیس بلوچستان اور سندھ کی سندھ کو دی جائے۔

ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہیئے، لشکری رئیسانی

لشکری رئیسانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہیئے، گوادر کے مسائل سب کے سامنے ہیں، گوادر کے لوگ حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کے شرکا کے کیس خارج کیے جائیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ سنجیدگی سے ڈائیلاگ کا آغازہوچکا ہے، جس بحران سے سماج گزررہاہے،مذاکرات کی ضرورت ہے،بات چیت کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کریں۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

quetta

press club

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div