Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سڑکیں بند گاڑیاں پھنس گئیں

ملک بھر سے سیاحوں کی خاصی تعداد بھی برفباری سے انجوائے کرنے مری پہنچی ہوئی ہے
شائع 21 جنوری 2023 08:00pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور شدید ٹھنڈ نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

مظفرآباد کے نواحی علاقے نیاز پورہ کے مقام پر برفباری کے باعث سیاحوں کی 30 سے زیادہ گاڑیاں پھنس گئیں، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کرنا پڑا۔

دوسری جانب وادی سوات کے حسین سیاحتی مقام مالم جبہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے ہر طرف سفیدی چھاگئی، جبکہ ملک بھر سے سیاح بھی لطف اندوز ہونے کیلئے پہنچ گئے۔

باغ آزاد کشمیر میں بارش اور مضافاتی علاقوں کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، باغ ضلعی ہیڈ کوارٹر کو دیگر اضلاع سے ملانے والی لسڈنہ حویلی سدھن گلی چکار مظفرآباد کی روڈز برف باری کے باعث بند ہے۔

بالاکوٹ،ناران، کاغان، شوگران میں بارش اور پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

راولاکوٹ کی بالائی چوٹیوں سنگولہ، خوشیانی بہک، بلال پوٹھا، سیاحتی مقام تولی پیر پر ایک سے دو فٹ تک برف پڑھ چکی ہے اور سڑکیں بند ہیں۔

دیربالا، وادی عشیری، براول، دیر شہر اور لواری میں برفباری سے موسم انتہائی سرد ہے۔

مری میں علی الصبح ہونے والی ہلکی برفباری کے بعد سردی کی شدد میں اضافہ ہوگیا، مری میں ایک سے دو انچ برف پڑی۔

مضافاتی علاقے ایوبیہ اور نھتیاگلی میں چھ انچ کے قریب برف ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سیاحوں کی خاصی تعداد بھی برفباری سے انجوائے کرنے مری پہنچی ہوئی ہے۔

Murree

snowfall

Roads Closed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div