Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سارہ ملک کی موت ساحل پر پڑے رہنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

جانوروں کی معالج کی مبینہ خودکشی پر مزید سوالات پیدا ہوگئے
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2023 02:59am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سی ویو کراچی سے خاتون ڈاکٹر کی ملنے والی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سارہ ملک کےجسم کےمختلف حصوں پر چوٹوں کے نشانات جب کہ ان کی آنکھوں، ناک، ہونٹوں اور ایڑھیوں پر نیل پائے گئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سارہ ملک کی لاش پر مرنے کے بعد پیدا ہونے والا فنگس بھی موجود نہیں، رائیگرموٹس نامی فنگس مرنے کے 12 گھنٹے بعد پیدا ہو جاتا ہے، لہٰذا سمندر سے برآمد سارہ ملک کی لاش 12 گھنٹے پرانی نہیں تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سارہ ملک کی جیکٹ سامنے سے گیلی، پیچھے سے سوکھی تھی، ان کی کی جیکٹ اور جینز کے نچلےحصے سے سمندری ریت بھی نہیں ملی جب کہ خاتون ڈاکٹر کے جسم کی کوئی ہڈی بھی نہیں ٹوٹی۔

دوسری جانب ذرائع میڈیکولیگل کا کہنا ہے کہ موت سے قبل سارہ ملک کو ممکنہ نشہ آور اشیا کھلائی گئی، ان کا منہ نشہ آور اشیا کھلانے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

ذرائع میڈیکولیگل نے بتایا کہ لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، سارہ ملک کی موت ساحل پر پڑے رہنے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی کڑیاں گھولنے کے لئے حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

karachi

Postmortem report

Sara Malik Murder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div