Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کا نام فائنل کرلیا

پی ٹی آئی نے نام فائنل کرکے پارلیمانی کمیٹی کو بجھوا دیئے ہیں
شائع 19 جنوری 2023 06:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم کا نام فائنل کرلیا۔

تحریک انصاف نے دونوں نامزد رہنماؤں کے نام فائنل کرکے پارلیمانی کمیٹی کو بجھوا دیئے ہیں۔

عمران خان سے پارلیمانی کمیٹی ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا۔

دوسری جانب اسپیکر سبطین خان نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پی ٹی آئی کے اسلم اقبال، بشارت راجہ، ہاشم جواں بخت شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کمیٹی میں ملک محمد احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران بھی شامل ہیں۔

کمیٹی 3 دن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کو حتمی شکل دے گی۔

pti

imran khan

punjab assembly

Care Taker CM Punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div