Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کیوی وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد شادی کا اعلان

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گذارنا چاہتی ہیں
شائع 19 جنوری 2023 01:11pm
تصویر: یو ایس نیوز/فائل
تصویر: یو ایس نیوز/فائل

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے وزارت عظمیٰ سے مُستعفی ہونے کے بعد شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے فیس بک پر شیئرکی گئی پوسٹ میں بتایا کہ وہ 7 فروری تک مستعفی ہو جائیں گی اورمزید بطور وزیراعظم کے طور پرکام نہیں کرسکتی ہیں کیونکہ رواں برس نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 14 اکتوبرکو ہوں گے۔

شئیرکی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ملک کے لئے کام کرتی رہیں لیکن اب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گذارنا چاہتی ہیں، انہوں نے سیاست سے دوری اختیار کرنے کے بعد اپنی بیٹی کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ساتھ اپنے منگیتر کلارک سے شادی کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ ہی ہے جس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی اور اس سال ہی میری بیٹی کا اسکول شروع ہونے والا ہے، تو میں اس کے ساتھ رہوں گی۔

جیسنڈا آرڈرن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 7 فروری بطور وزیراعظم ان کا آخری دن ہو گا، جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوجائیں گی۔ یہ کہتے ہوئے ان کی آنکھوں سے آنسوں نکل آئے جس دوران انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم میرا چھٹا سال شروع ہو رہا ہے اور اپنے دورحکومت میں تمام فرائض کو بخوبی انجام دیا۔

یاد رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے مئی سن 2019 میں کلارک گیفولڈ نامی شخص سے منگنی کی تھی ،جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دونوں کی 9 برس پہلے ملاقات ایسے موقع پرہوئی تھی جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی میں تبدیلی سے متعلق اپنی شکایت لے کر آئے تھے۔

کلارک ریڈیو پر ایک شو کے میزبان بھی ہیں، دونوں نے ملاقات کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ ذندگی گذارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

New Zealand

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div