Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجگور میں پاک ایران بارڈر پر سرحد پار سے حملہ، 4 جوان شہید

ایران اپنی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، حکام کا مطالبہ
شائع 18 جنوری 2023 05:26pm
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران بارڈر کے چوکاپ سیکٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جس میں دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیشت گردوں نے اس کارروائی کے لئے ایرانی سرزمین استعمال کی، جس میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاکستان نے ایرانی حکام سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

ISPR

بلوچستان

security forces

Iran

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div