Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سارہ ملک کیس: ڈاکٹرشان سلیم اور وقاص جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی
شائع 16 جنوری 2023 02:08pm

کراچی کی مقامی عدالت نے سی ویو دو دریا سے سارہ ملک کی لاش ملنے کے مقدمے میں ملزم ڈاکٹر شان سلیم اوروقاص کو 17 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

نامزد ملزمان ڈاکٹرشان سلیم اوروقاص کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مظہرعلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسرنے تفتیش کیلئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کا 17 جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج ہے۔

پس منظر

کراچی کے ساحل سی ویو سے سارہ ملک نامی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی ) زاہدہ پروین نے بتایا کہ 6 جنوری کو ”15“ پر جمال نامی شخص نے ڈوبنے کی اطلاع دی تھی۔

پولیس نے لڑکی کا بیگ اور دیگر چیزیں تحویل میں لیں، بیگ سے ایک اسپتال کا کارڈ ملا۔ گزشتہ اتوار کی صبح سمندر کنارےسارہ کی لاش ملی جسے میڈیکل کیلئے اسپتال بھیجا گیا جہاں پتا چلا کہ باڈی دو روز پرانی نہیں ہے۔

ایس ایس پی زاہدہ پروین کے مطابق سارہ کی آنکھوں پر تشدد کے نشانات تھے، ناک پر بھی نشانات ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق مقدمے میں اسپتال کے مالک شان سلیم اور خاتون کو نامزد کیا ہے، ملزم شان سلیم کو گرفتار کرلیا ہے، شان نے سارہ ملک کا موبائل چھپا دیا تھا، وقاص احمد شان سلیم کا پارٹنر ہے۔

karachi

sea view

Dr Sara Malik

Sara Malik Murder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div