Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بدین میں پولنگ ایجنٹ پر تشدد کے بعد سرِعام ٹھپے

پیپلز پارٹی کے کارکنان نے پولنگ ایجنٹ پر ڈنڈے برسا دئیے۔
شائع 15 جنوری 2023 04:15pm

بدین کی یونین کونسل 37 میر غلام علی تالپر میں پولنگ ایجنٹ پر تشدد کے بعد دھاندلی شروع کردی گئی، مخالفین نے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال کر بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانا شروع کردیئے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان نے صبح گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پولنگ ایجنٹ پر تشدد کیا اور پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالنے کے بعد بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگائے گئے۔

امیدوار کا کہنا ہے کہ مخالف امیدوار کی جانب سے ایجنٹس کو نکال کر دھاندلی کی گئی۔

یونین کونسل 37 پر ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پولنگ ایجنٹ عبدالقادر انڑ زخمی ہوگئے۔

پولنگ ایجنٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حامیوں نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولنگ ایجنٹ عبدالقادر نے کہا کہ مجھے پولنگ اسٹیشن سے سے نکال دیا گیا۔

Sindh Local Bodies Election

Election Commission Pakistan

VOILENCE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div