Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

گورنر کا دستخط سے انکار، پنجاب اسمبلی از خود تحلیل

ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی اندیشہ نہیں، بلیغ الرحمان
شائع 14 جنوری 2023 09:55pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی کی تحلیل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے میں اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی اندیشہ نہیں کیونکہ آئین اور قانون میں صراحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ گورنر ہاؤس کو سمری 12 جنوری رات 10 بج کر10 منٹ پر وزیراعلیٰ کی سمری موصول ہوئی تھی، آئین کے مطابق 48 گھنٹے پورے ہونے پر اسمبلی خود تحلیل ہوگئی۔

نگراں سیٹ اپ آنے تک پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے جب کہ اسمبلی کے ساتھ پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل ہونے پر صوبوں میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

lahore

punjab assembly

governor punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div