Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بعض معاملات قانونی اور آئینی ہونے کے ساتھ غیر مناسب ہوتے ہیں، رانا ثناء اللہ

ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غور
شائع 13 جنوری 2023 07:54pm
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بعض معاملات قانونی اور آئینی ہونے کے ساتھ غیر مناسب ہوتے ہیں۔

لاہور میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگ کےسینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر وزراء بشمول اسحاق ڈار، راناثناء، سعد رفیق سمیت عطا تارڑ اور گورنر پنجاب کے وکیل کے علاوہ دیگر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔

ن لیگ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوشش کی غیر جمہوری عمل کو روکا جائے، پہلےمارشل لاء کے ذریعے توڑا جاتا تھا اور اب سیاسی آمر توڑ رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم اس غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں ہیں، الیکشن ہوتا ہے تو تیاری مکمل ہے بھرپور حصہ لیں گے، البتہ بعض معاملات قانونی اور آئینی ہونے کے ساتھ غیر مناسب ہوتے ہیں۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Rana Sanaullah

lahore

punjab assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div