Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

سیریز سے دستبردار ہونے پر افغان کرکٹ بورڈ کی آسٹریلوی بورڈ کو بڑی دھمکی

دستبرداری کا اعلان غیر متوقع اور غیر منصفانہ ہے، فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی، اے سی بی
شائع 12 جنوری 2023 11:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے ایک روزہ میچز کی سیریز سے دستبردار ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا سیریز سے دستبرداری کا اعلان غیر متوقع اور غیر منصفانہ ہے، فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی۔

افغان بورڈ نے کہا کہ معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط لکھیں گے، یہ بدقسمتی ہے کہ اس اقدام سے سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اے سی بی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، فیصلے سے افغانستان میں کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں اپنے کھلاڑیوں کو شریک نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اپنے فیصلے کو تبدیل نہ کیا گیا تو افغان کرکٹرز کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے بارے میں بھی از سرِ نو جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

afghanistan

ICC

Australia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div