Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پرویزالٰہی کی رائے کااحترام ہے لیکن ۔۔ اسمبلیاں توڑنے پرفواد چوہدری کاجواب

اسمبلیاں توڑنے میں اب کوئی قدغن نہیں رہ گئی،فواد چوہدری
شائع 12 جنوری 2023 01:50pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں اب کوئی قدغن نہیں رہ گئی، پرویز الٰہی کی رائے کا احترام ہے لیکن وہ خود کہہ چکے ہیں حتمی فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔

لاہورہائیکورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست نمٹائے جانے کے بعد آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہی آج ہی اسمبلیاں تحلیل ہوجانا چاہیئیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج پارٹی کی کی سینئیرقیادت کا مشاورتی اجلاس ہے جبکہ عمران خان پرویزالٰہی سے بھی ملاقات کریں گے۔ اب کوئی قدغن نہیں رہ گئی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیںگی۔

پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی خواہش سے متعلق سوال پرفواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ کا موقف ہے کہ اسمبلیاں 2 ، 3 ماہ اور چل جائیں ، ہمیں ان کی رائے کااحترام ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہےجو وہ (عمران خان) کرچکے ہیں۔

اپنے لیے راناثناء اور عطاء تارڑ کی جانب سے دن میں تارے دکھا دیے جانے کی بات پر فواد چوہدری نے کہا کہ ثابت ہوگیا نمبرز پورے تھے ، اب اس پرکیا بات کریں ۔ افسوس ہے ان کیلئے آئین کی کوئی حیثیت ہ نہیں رہ گئی۔ اگر کسی ملک کا وزیرداخلہ یہ کہے کہ ارکان کی جیو فینسنگ کروائی ہوئی ہے ٹریول ریکارڈ نکالا ہے تو انہیں فوراً جیل بھیج دینا چاہیے، کسی مہذب ملک میں اس طرح کی بات نہیں کی جاتی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ بدترین دور ہے اور اب ان کے اختتام کا وقت قریب آگیا ہے، آج اسمبلیوں کی تحلیل کی جانب بڑھیں گے۔

imran khan

Rana Sanaullah

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div