Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ رینجرز کا اہم سیکیورٹی اجلاس

سندھ رینجرز، پولیس کی معاونت کےلیے بطور کوئیک ریسپانس فورس ڈیوٹی سرانجام دے گی.
شائع 11 جنوری 2023 07:15pm

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹر سندھ رینجرز میں اہم سیکورٹی اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کےلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی و حیدرآباد، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، تمام زونل ڈی آئی جیز سمیت حساس اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دوران الیکشن کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے سندھ رینجرز، پولیس کی معاونت کےلیے بطور کوئیک ریسپانس فورس ڈیوٹی سرانجام دے گی۔

اجلاس کےدوران صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اسنیپ چیکنگ، سرچ آپریشن، فلیگ مارچ و دیگر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر ممکن بنانے پر زور دیا گیا۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لانے اور کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔

Sindh Rangers

Karachi Local Bodies Election 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div